بل گیٹس کے والد ہنری گیٹس نے ایک بار وارن بفٹ اور بل گیٹس کو ایک ایک کاغذ کی پرچی دی اور کہا دونوں ایک لفظ لکھیں٫ جو بہترین وضاحت کرے کہ کس لفظ سے ان دونوں کو سب سے زیادہ زیادہ مدد ملی ؟ دونوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک، ایک لفظ لکھ دیا اور بعد میں تینوں ہی دیکھ کر حیران ہو گئے کہ ان دونوں کا لفظ یکساں تھا اور وہ فوکس تھا! دونوں ہی سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں اور دونوں ہی فضول خرچی سے پرہیز کرتے ہیں. دونوں ہی کسی چیز میں دلچسپی لیتے ہیں تو پھر بہت زیادہ لیتے ہیں وہ کتاب ہو, بزنس آئیڈیا ہو یا ان چیزوں سے متعلقہ کوئی فرد۔ وارن بفٹ تین بھائی تھے بڑی بہن کا نام ڈورسی بفٹ تھا پھر وارن بفٹ پیدا ہوئے اور آخر روبیرٹا بفٹ (برڈی) نے آکر فیملی کمپلیٹ کر دی۔ وارن بفٹ اپنی دونوں بہنوں کو اپنے سے زیادہ عقلمند، قابل اورباصلاحیت سمجھتے ہیں وارن بفٹ کے بھی تین بچے ہیں بڑی بیٹی سوزن ایلن بفٹ، پھر پیٹربفٹ اور اخر پر ہاورڈ گراہم بفٹ۔ وارن کہتا کہ میرے تینوں بچے مختلف ہیں لیکن ان کا ایک مشترکہ دل ہے جو انہیں اپنی ماں سے ملا ہے۔ وارن نے اپنے تینوں بچوں اور بیوی کو اپنی دولت کا پندرہ پرسنٹ دیا تھا تینوں بچے علیحدہ علیحدہ فاونڈیشن چلاتے ہیں، جو ان کے مشترکہ مفادات کو جوڑتی ہے۔ چاہے وہ کاشتکاری ہو ، کسی طرح کی بھی مدد ہو، ویکیسن ہو غرضیکہ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جو انہوں نے چھوڑا ہو میں نے وہ پوری لسٹ پڑھی ہوئی ہے تحریر طوالت کا شکار نہ ہوجائے اس لیے نہیں لکھ رہا ہے۔ سوزین بفٹ 2004 میں انتقال کر گئیں تھی۔ وارن نے دوسری شادی اسٹرڈ مینکس سے دو ہزار چھ میں کی۔ یہ اسی کلب میں ویٹریس تھی جہاں ان کی پہلی بیوی آواز کا جادو جگاتی تھی، پھر سوزین نے کیریئر کو بوسٹ کرنے کے لیے سان فرانسسکو کا انتخاب کیا اور ویاں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئیں اور وارن کی ذمہ داری اس سمیت دوسری سہیلیوں پر ڈال گئی۔ وارن بفٹ کا اس سے گزشتہ دو دہائیوں سے معاشقہ چلتا رہا لیکن اس نے پہلی بیوی کی زندگی میں اس سے شادی نہیں کی۔ پہلی بیوی کی فوتگی کے دو سال بعد 2006 میں اس نے شادی کی اور 2016 میں اسے چوبیس اعشاریہ تین بلین ڈالر برکشائر ہیتھوے سے نکال کر دیئے۔ اتنی بڑی رقم نکالنے کے وارن بفٹ کے پاس ترسٹھ بلین ڈالر بچے جو کمپاؤنڈ ایفکٹ کی رو سے ہنڈرڈ بلین ڈالر بنتے ہیں۔ اس طرح وارن بفٹ فوربز میں اب چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ اس نے حالیہ کرونا ویکسین کی مد میں بھی ابھی 2.92 بلین ڈالر کی خطیر اور بڑی رقم ایڈ میں دی ہے۔ وارن بفٹ کہتا ہے کہ میں ٹیچر بننا چاہتا تھا۔ آج وہ بڑی بڑی یونیورسٹی اور آڈیٹوریم میں جاکر لیکچر دیتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ اس کا لیکچر سنا تھا اور اس کے چند الفاظ نے میری سٹی گم کردی تھی۔ آپ بھی لیکچر کا ایک چھوٹا سا حصہ ملاحظہ کریں! وارن لڑکے اور لڑکیوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے۔ 70 سال پہلے میں ہائی اسکول میں تھا ،میرے دماغ میں صرف دو چیزیں تھیں، پہلی کار اور دوسری لڑکیاں، چونکہ میں لڑکیوں کے ساتھ کچھ خاص، کمفرٹیبل اوراچھا نہیں تھا تو چلیں ہم کاروں کی بات کرتے ہیں لیکن آپ ذرا تصور کریں، جب ہم کلاس ختم کریں گے تو میں آپ سب لڑکوں اور لڑکیوں کو ہر ایک کی پسند کے مطابق گاڑی دلوا سکتا ہوں! اچھا لگتا ہے نا اس طرح سننا! اورسوچنا؟ آپ کسی بھی رنگ کو مینشن کریں کریں اور گاڑی کا نام بتائیں, کل آپ کے گھر میں یہ گاڑی رہن میں ملبوس کھڑی ہوگی۔تو آپ کے ذہن میں آتا ہے ہے اس میں کیا چیلنج (catch)ہے؟ کیچ یہ ہے کہ یہ واحد گاڑی ہے جو اپنی زندگی میں حاصل کرنے جا رہے ہیں, اب آپ یہ جان کر کیا کرنے جا رہے ہیں؟ کہ یہ واحد گاڑی ہے جو اپنی زندگی میں حاصل کریں گے! اب مجھے بتائیں کہ آپ کیا کریں گے؟ یہ جانتے ہوئے کہ یہ واحد گاڑی ہے جو آپ کے پاس ہے اور آپ کو بہت پسند ہے ! آپ اس کی دیکھ بھال میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے! جیسے آپ میری بات پر یقین نہیں کر سکتے۔ اب میں آپ کو تجویز کرتا ہوں کہ آپ کو اپنی زندگی میں صرف ایک گاڑی ہی ملے گی اور وہ ہے ایک جسم اور ایک مائنڈ بس یہی آپ کو ملنے والا ہے اوراب وہ ذہن اور جسم بہت اچھا محسوس کرتا ہے لیکن اس نے آپ کو زندگی بھر گزارنا ہے ۔ تو یہ آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں ، دیکھ بھال میں کمی نہ آنے دیں۔ اور مائنڈ ہر وقت لش پش کرتا رہے۔ بل گیٹس کہتا ہے وارن کو لوگوں اور کاروباری اداروں کو سائز دینے کی صلاحیت ہے۔ اور وارن جتنا as good ہے وہ کہتے ہیں کاش میں اس کا بیس پرسنٹ ہو جاؤں۔ ملینڈا گیٹس کہتی ہیں کہ وارن ایک خوبصورت جادوئی چیز ہے اور وہ ہر چیز میں بہترین ہے ہے جسے ہم جانتے ہیں۔ وارن کہتا ہے پیسا کمانا مشکل نہیں ہے انسانی مسائل زیادہ پچیدہ اور تکلیف دہ ہیں بعض اوقات ان کا کوئی جواب بھی نہیں ہوتا۔ پیسے کے ساتھ تقریبا ہمیشہ ایک اچھا جواب ہوتا ہے۔ پیسے کمانے کے لئے آپ کو ہوشیار نہیں صبر اور وقت چاہیے ہوتا ہے۔ اس کی بیوی سوزین کہتی ہے آپ کو وارن کا لائف سٹائل بالکل سادہ معمولی اور عام انسان جیسا لگے گا۔ دولت کے انبار اکٹھے کرنا یہ سب اس کے ساتھ ذہنی ہے اور پیسہ اس کا سکور کارڈ ہے۔ یہ لیول پلینگ فیلڈ ہے وہ اسے ہمیشہ پسند کرتا ہے کیونکہ یہ شروع سے ہی مسابقتی ہے۔ وارن سکائی از لیمٹ پر یقین رکھتا ہے۔ وہ کہتا ہے میں اپنے کاروبار کو لامحدود کینوس پر پینٹ کرنا چاہتا ہوں۔ رسک ختم کرنے کے متعلق کو کہتا ہے پہلے تم سمجھ لو تم کر کیا رہے ہو؟

پیسہ اس کو اس کا ڈوبتا ہے جس کو پتا نہیں وہ کہاں لگا رہا ہے ۔

بچوں کے متعلق اس کا نظریہ ہے

بچوں کو انڈیپنڈنٹ اور کانفڈینٹ بنا دو وہ خود ہی کما لیں گے۔

لوگوں کو خوش اور آگے بڑھنے کا کا گر بتاتا ہے

فائنڈ یور پییشن

(find your passion)

آپ خوش بھی رہیں گے اور کامیاب بھی ہو جائیں گے۔ چیریٹی کے متعلق اس کے خیالات ہیں میری پوری زندگی کا خرچ ایک پرسنٹ ہے ۔ 99 پرسنٹ لوگوں کو جانا چاہیے کیونکہ اس میں میرے لئے کوئی افادیت نہیں. یقینا میرے لیے یہ بیوقوفی ہے کہ جس چیز میں میرے لیے فائدہ نہ ہو میں وہ لوگوں میں ٹرانسفر نہ کروں جو اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ گولز کے متعلق اس کا کہنا ہے۔ جو چیز اب حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کا گول ہی نہیں آپ کی کامیابی بھی ہے۔ آپ خوبصورت بننا چاہتے ہیں اگر بن گئے تو کامیابی اگر نہیں بنے تو دنیا کی ساری دولت بھی آپ کو مل جائے تو آپ ناکام ہیں۔ اسی طرح پتلا ہونا چاہتے ہیں۔ کسی بڑے عہدے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ اگر وہ ٹارگٹ حاصل کرلیا تو آپ بھی سکیسس فل ہیں۔ وہ کہتا ہے دنیا دیکھنے کے لیے ایک بہترین فلم ہے ہے لیکن آپ زندگی بھر سونا نہیں چاہتے۔ کرنے کی اہم بات یہ ہے کہ آپ کو نوکری کی ضرورت نہیں اور آپ نوکری کریں.آپ تلاش کریں جو آپ کا پیشن ہے ،اس وقت زندگی شاندار ہوگی صبح بستر سے کود کر اٹھیں خود کو بتائیں کہ آپ واقعی ہی دن کے منتظر ہیں میں گزشتہ 60 سالوں سے وہی کر رہا ہوں جو کرنا مجھے پسند ہے ، آج بھی صبح اٹھ کر سب سے پہلی چیز کوکا کولا کا 350 ایم ایل کا ٹن پیتا ہوں اور مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ میں یہ کب سے کر رہا ہوں۔ میں جو کرنا چاہتا تھا میں میں نے وہی کیا شاید اسی لیے میں اس میں کامیاب اور خوش قسمت ہوں ۔ یہ سوچنا کہ میں کسی دوسرے انسان سے کسی بھی لحاظ سے برتر، بہتر یا بہترین ہوں۔میں نے زندگی میں کبھی ایسے استدلال کی پیروی نہیں کر سکتا۔میں موت سے نہیں ڈرتا میں نے ایک لاجواب زندگی گزاری ہے۔ میں جانتا ہوں ایک دن موت بھی آنی ہے۔ مجھے نہیں معلوم اس کے بعد کیا ہوگا؟ میں ایک ایگوسٹیک ہوں لہذا آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ بہت دلچسپ ہو سکتا ہے۔شاید یہ بالکل دلچسپ نہ ہو۔ مجھے پتہ چل جائے گا۔لیکن کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ یہ میرے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔ میری خوشی میں خلل نہیں ڈالتا۔یہ میری سوچ میں دخل در معقولات نہیں کرتا۔مجھے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی جوش و خروش پر کبھی اثر پڑا ہے۔درحقیقت ایک لحاظ سے جس کھیل میں ہوں وہ ہر وقت زیادہ دلچسپ ہوتا جاتا ہے۔ یہ ایک مسابقاتی کھیل ہے یہ ایک بڑا کھیل ہے اور میں نے کھیل سے بہت لطف لیا اور اٹھایا ہے۔ وارن کا ایک مشہور قول جو اس بارے میں ہے وہ لکھ کر تحریر کا اختتام کر رہا ہوں. شاید یہ نو حصوں کا حاصل ہو۔

WE DON’T HAVE TO BE SMARTER THAN THE REST

WE HAVE TO BE MORE DISCIPLINED THAN THE REST

ختم شد

ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں

تحریر

حماد رضا

عبداللہ گارڈن۔ فیصل آباد

پس تحریر

زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھیں آپ کی رفتار کوئی مسئلہ نہیں

ایسا دوست ڈھونڈیں جو آپ کو اپنا لیول اپ کرنے پر مجبور کر دے

I welcome your all questions

Note:-

(Offer is only valid for money management session fellows)

ڈھیروں دعائیں بہت پیار

حماد رضا

Leave a Reply

Your email address will not be published.